: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
عمان، 17 اکتوبر (رائٹر) شام اور اردن کی سرحد پر دہشت گرد تنظیم اسلامک
اسٹیٹ ( داعش) کی جانب سے کئے گئے خودکش حملے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی
اور کم از کم 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شام- اردن سرحد پر واقع رکوبن علاقے میں
ایک پناہ
گزین کیمپ کے نزدیک داعشی دہشت گرد نے دھماکہ خیز مواد سے لدے ٹرک کو اڑا
دیا جس سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ جولائی میں ركوبن میں واقع ایک فوجی چھاؤنی کے نزدیک ہونے والے خود کش حملے میں اردن کے چھ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔